چین مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لیے اسلامی دنیا کے ساتھ شراکت داری کو بڑھانے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ
.
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب میں بطور سپیشل گیسٹ اپنے خطاب میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہےکہ چین اسلامی دنیا کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کا متمنی ہے جبکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر اور جمہوریت کے ساتھ ساتھ اتحاد اور تعاون کا خواہاں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب چینی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے جوروابط کو مضبوط بنانے کے لیے چین اور اسلامی دنیا کے حقیقی عزم کو ظاہر کرتا ہے او یہ تعاون اور تعلقات کو بامِ عروج پر لے جائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …