Home Latest News Urdu چین میں منعقدہ ہوا وے کا آئی ٹی عالمی مقابلہ پاکستانی طلبا نے جیت لیا
Latest News Urdu - May 31, 2023

چین میں منعقدہ ہوا وے کا آئی ٹی عالمی مقابلہ پاکستانی طلبا نے جیت لیا

.

چھٹا ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ پاکستان کے طلبا ستیش کمار، بھاگ چند اور اقرافاطمہ نے جیت لیا کم ترین وسائل رکھنے والے طلبا نے ترقی یافتہ ممالک کے اسٹوڈنٹس کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چھٹے ہواوے آئی سی ٹی مقابلے 2021 2022-کے فاتحین کے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہواوے پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر احمد بلال مسعود نے کہا کہ خستہ حال اسکولوں میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ کی کامیابی یہ ظاہر کرتی ہے کہ لگن اور محنت کا کوئی متبادل نہیں۔ ستیش کمار، بھاگچند میگھوار اور اقرا فاطمہ پاکستانی طلبا چین کے شہر شینزین میں منعقدہ اس عالمی مقابلے کے فائنل میں دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

Comments Off on چین میں منعقدہ ہوا وے کا آئی ٹی عالمی مقابلہ پاکستانی طلبا نے جیت لیا

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔