چین میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی رجسٹریشن سسٹم کا آغاز۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چین بھر میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کیا۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ حکومت اور سفارت خانہ چین میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیا افتتاحی نظام کمیونٹی کے ساتھ روابط کو ہموار کرے گا اور قونصلر خدمات کو بہتر بنائے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






