چین میں گندھارا آرٹ کی نمائش میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
.
گندھارا کے ثقافتی ورثے کو پیش کرنے کے لیے پیلس میوزیم میں منعقد کی جانے والی پاک چین مشترکہ نمائش میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس نمائش کا عنوان “گندھارا ہیریٹیج ود دی سلک روڈ” کا انعقاد پیلس میوزیم اور محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر، قومی ورثہ اور ثقافتی ڈویژن، پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ نمائش میں نمونے، مجسمے اور دیگر اشیاء کی ایک وسیع صف کو پیش کیا گیا جو گندھارن ثقافت کی نمائندہ تھیں۔ چین میں تعینات پاکستان سفیرمعین الحق نے کہا کہ نمائش نے چینی عوام میں کافی دلچسپی پیدا کی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور عوام کے درمیان تبادلے کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر یہ نمائش تین ماہ کے لیے منعقد کی گئی تھی لیکن لوگوں کی دلچسپی کے باعث اس کے مزید جاری رہنے کی امید ہے۔