چین نے اپنی ٹیکنالوجی اور مہارتوں کو پاکستان کے بنیادی انفراسٹریکچر میں منتقل کیا۔
.
اورنج میٹرو لائن پراجیکٹ سائٹ کے آفیشل دورے کے دوران پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی ٹیکنالوجی ،علم،مہارتوں اور صلاحیتوں کو لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ اور دیگر بنیادی انفراسٹریکچر کے منصوبوں کے ذریعے منتقل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس منصوبے کے فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پوری ٹیم کو لگن اور محنت کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی پر مبارکباد پیش کی۔
چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…