چین نے سی پیک پر پیشرفت کو سراہتے ہوئے اطمینان بخش قرار دیا۔
.
اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی جانب سے سی پیک کی تعمیر وترقی میں عملے کی شاندار کارکردگی کے اعتراف کے لیے منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ینگ ژیانگ نے کہا ہے کہ کووڈ-19کی وبا سے قطع نظر سی پیک پر عملدرآمد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اس کی تعمیر و ترقی نے مسلسل نئی کامیابیوں کے بامِ عروج کو چھوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی ترقی سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے توانائی کے منصوبوں پر کام کے عمل کو بھی سراہا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے سی پیک منصوبوں پر کام کے سلسلےکو آگے بڑھانے میں وزیراعظم عمران خان کے عزم کو سراہا۔ انہوں نے پاک چین اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی بھی تعریف کی جو سی پیک کے مسائل کو منظم طور پر حل کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔نیز انہوں نےسرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنے کے لیےسی پیک کے لیے خصوصی ویزا پالیسی متعارف کرانے اور حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک غیر ملکی قومی سلامتی سیل قائم کرنے جیسے اقدمات کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…