Home Latest News Urdu چین نے سی پیک کے ذریعے سےپاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - September 24, 2021

چین نے سی پیک کے ذریعے سےپاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

دنیا نیوز چینل میں کامران خان کو دیے گئےایک انٹرویو میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ سی پیک کے حوالے سے پاک چین تعلقات کے دو بنیادی نکات ہیں جن میں سیکورٹی اور سرمایہ کاری کے معاہدے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں دونوں پر اعتماد کر کے چین نے ملکی معیشت کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ چین ہر آزمائش کے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی بھرپور مدد قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کی توانائی کی ایک تہائی ضروریات سی پیک کے تحت مکمل پاور پراجیکٹس کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں۔

Comments Off on چین نے سی پیک کے ذریعے سےپاکستان کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…