چین نے پاک فوج کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین عطیہ کر دی۔
.
پاک فوج نے چین سے ملنے والی ویکسین کو قومی ویکسین ڈرائیو میں عطیہ کردی ہے۔ پاکستان آرمی دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے چین سے ویکسین وصول کی ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ورکرزکو اس سلسلے میں خصوصی ترجیح دی جائے گی کیونکہ وہ صف اول کے دستے میں خدمات سر انجام دے رہےہیں۔ مزید برآں آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج آزمائش کے وقت میں اس بڑے عطیہ پر پی ایل اے اور عوامی جمہوریہ چین کی نہایت شکرگزار ہیں۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …