چین نے پاکستان کو ایک سال کیلئے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا
.
چین نے پاکستان کو ایک سال کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرضہ آگے بڑھا دیا اور اب تک مجموعی طور پر چین پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض دے چکا ہے جس میں 2.3 ارب ڈالر تجارتی قرضے بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین نے 2 ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی کمرشل قرضوں سمیت پاکستان کی مجموعی طور پر 4؍ ارب 30؍ کروڑ ڈالرز کی قرضوں کی شکل میں مالی معاونت کی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں بیرونی فنانسنگ میں موجود 35؍ ارب 90؍ کروڑ ڈالرز کے فرق کو محدود کیا جاسکے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






