Home Latest News Urdu چین نے پاکستان کے لیے 2.1ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی منظوری دے دی
Latest News Urdu - July 26, 2023

چین نے پاکستان کے لیے 2.1ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی منظوری دے دی

.

چین نے پاکستان کا 2.1 ارب ڈالر کا قرضہ موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے ادائیگی کی مدت میں دو سال کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستانی حکام کو باضابطہ طور پر چین کے ایگزم بینک نے ایک سرکاری خط کے ذریعے قرض کی التوا کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو قرض پر کوئی اضافی سود ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ قرض کے معاہدوں کی ادائیگی کی مدت 21 جولائی 2023 سے بڑھا کر 30 جون 2025 تک کردی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ جون میں چین نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

Comments Off on چین نے پاکستان کے لیے 2.1ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے کی منظوری دے دی

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…