چین نے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ترجیحی مدد کو یقینی بنایاہے: ژاؤ لیجیان،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ۔
Enter Your Summary here.
چین اور پاکستان کے درمیان سچی دوستی اور برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو ہر دکھ سُکھ کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتےہیں۔ دونوں ممالک نے کووڈ-19 کے پھیلنے کے بعد پیدا صورتحال میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ذریعے سے مشترکہ طور پر روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے میکانزم وضع کی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ روک تھام کے طریقہ کار کے پہلے معنوی اجلاس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے آگاہ کیا ہے کہ دونوں ممالک وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ کووڈ-19کے دوران باہمی تعاون کو تقویت ملی ہے۔مزید برآں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ترجمان نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں پر خوش اسلوبی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نےکووڈ- 19 سے نمٹنے میں پاکستان کی جانب سےچین کو مدد کی فراہمی کو قابلِ ستائش قرار دینے ہوئے کہا کہ چین وبائی مرض کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ترجیحی مدد فراہم کرتا رہے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…