چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت جنوری سے مارچ 2021 کے دوران چین کو پاکستانی برآمدات میں64 فیصد سے زیادہ کا اضافہ۔
.
گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جنوری تا مارچ 2021 کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تجارتی کونسلر پاکستان سفارتخانہ برائے بیجنگ بدر الزمان نے ایک ویبینار کے دوران اس حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ فیز ٹو (سی پی ایف ٹی اے فیز ٹو) ہے۔اس ویبینار کے دوران پاکستانی بزنس انڈسٹری کے نمائندوں اور چینی سرکاری عہدیداروں نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت چین کو دی جانے والی مراعات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے بھرپور کوششوں پر زور دیا۔سرکاری عہدیداران نے تاجروں کو بتایا کہ چینی مارکیٹ میں رسائی کے لئے ویلیو ایڈیشن ، سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ ضروری ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…