چین پاکستان اکانومی، ٹریڈ بزنس ٹو بزنس فورم کا چین میں انعقاد۔
۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور چائنا پاکستان اکانومی اینڈ ٹریڈ بزنس ٹو بزنس فورم کی 10ویں سالگرہ کی تقریب چین کے شہر شینزین میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں ممالک کے نمائندوں نے 2013 میں سی پیک کے آغاز کے بعد سے طے پانے والے 50 سے زائد معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں گوادر پورٹ،توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتی تعاون پر خاص توجہ مرکوز کی گئی۔اس فورم کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور دو طرفہ تعاون کے مواقع تلاش کرنا تھا جس میں پاکستانی خصوصی مصنوعات کی برآمد اور چین کی صنعتی صلاحیت کی منتقلی شامل ہے۔ چینی نمائندوں نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز کے ساتھ تعاون اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی صنعتی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔