Home Latest News Urdu چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مراکز پرالائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔
Latest News Urdu - April 13, 2023

چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مراکز پرالائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

.

الائنس آف چائنا پاکستان ریسرچ سینٹرز کا قیام سنٹر فار بی آر آئی اور چائنا سٹڈیز-انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز اور پاکستان ریسرچ سنٹر، انر منگولیا ہونڈر کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، چین نے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس اتحاد کا بنیادی مقصد پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بندھن کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ اس اتحاد کا آغاز پاکستان اور چین کے درمیان علمی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ اتحاد باہمی طور پرسیکھنے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، تبادلہ پروگراموں اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں مدد فراہم کرے گا۔

Comments Off on چین پاکستان مشترکہ تحقیقی مراکز پرالائنس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …