Home Opinion Editorials in Urdu چین-پاکستان نالج کوریڈور پاکستانی نوجوانوں کو سی پیک کے تحت آگے بڑھنے کر مواقع فراہم کرے گا۔
Opinion Editorials in Urdu - March 6, 2021

چین-پاکستان نالج کوریڈور پاکستانی نوجوانوں کو سی پیک کے تحت آگے بڑھنے کر مواقع فراہم کرے گا۔

.

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرعطا اللہ شاہ نےگذشتہ چند دہائیوں میں چین اور پاکستان کے مابین متاثر کن تعلیمی تعاون پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سی پیک نالج اینڈ ریسرچ کوریڈور کے تحت پیدا ہونے والے مواقع پاکستانی ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ اور عملے کی فکری صلاحیت کو بڑھا دیں گے اور اس کے نتیجے میں وہ پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد پاکستان کی چینی اور کنسورشیم یونیورسٹیز کے مابین چینی بیلٹ اینڈ روڑ انیشی ایٹیو ( بی آر آئی) کو مضبوط بنانا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کرنا ہے۔ سی پیک نالج اینڈ ریسرچ کوریڈور کا بنیادی مقصد تعلیم اور تربیت میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ متعدد یونیورسٹیاں پہلے سےہی چینی زبان کی تدریس شروع کر چکی ہیں کیونکہ سی پیک کے تحت ملٹی بلین ڈالر منصوبے خطے میں معاشی سرگرمی کو آگے بڑھائیں گے اور پاکستانی نوجوانوں کو بھی اس کا حصہ بننے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سی پیک کا گیٹ وے گلگت پہلے ہی چینی اکیڈمیا سے فائدہ اٹھا رہا ہے کیونکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بیشتر فیکلٹی چین کی اعلٰی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہیں جو اب پاکستانی نوجوانوں ذہن سازی کر رہے ہیں۔

Comments Off on چین-پاکستان نالج کوریڈور پاکستانی نوجوانوں کو سی پیک کے تحت آگے بڑھنے کر مواقع فراہم کرے گا۔

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔