Home Latest News Urdu چین پاکستان کا بہترین اور مضبوط شراکت دار ضرور ہے لیکن اس کا معلم نہیں۔یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - May 21, 2020

چین پاکستان کا بہترین اور مضبوط شراکت دار ضرور ہے لیکن اس کا معلم نہیں۔یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان۔

Enter Your Summary here.

پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات وِن -وِن کوآپریشن یعنی باہمی مفادکے حصول پر مبنی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لمس کے سنٹر برائے چائینیز لیگل سٹیڈیز کے تعاون سے پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام ایک ویبنار کے دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی سفارتکار ایلس ویلز کی سی پیک اور چین-پاکستان تعلقات پر مسلسل تنقید پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ امریکہ مختلف حوالوں سے گریٹ گیم کھیل رہا ہے۔ امریکہ نے سی پیک اور پاکستان-چین دوطرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی متعدد کوششیں کی ہیں۔ ایشیاء کی کسی بھی دوسری ریاست کے ساتھ چینی تعلقات اور سی پیک کے ضمن میں امریکہ نے ہمیشہ سے بد اندیشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مزید برآں امریکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے حوالے سے تحفظات کا اظہار ضرورکرتا ہے لیکن اس نے علاقائی امن و استحکام سے متعلق اپنے بیانات کی عکاسی کرتے ہوئے کوئی مثبت کردار نہیں کیا۔نیز ایلس ویلز کی سی پیک کے حوالے تمام بے بنیاد الزامات من گھڑت ہیں۔مگر واضح رہے کہ امریکہ کے حقائق کے برعکس بد اندیشی پر مبنی بیانات سے سی پیک عمل درآمد کسی صورت متاثر نہیں ہوگا کیونکہ یہ مشترکہ تعمیر و ترقی کے سفر سے مشروط منتخب شدہ منصوبہ ہے اور پاکستان اور چین اس کوخوش اسلوبی سے کامیابیوں کے بامِ عروج پر پہنچانے کے لئے پُر عزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …