چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ژاؤ لیجیان۔
.
ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کو خاص اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی اور دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی تاجروں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے اور انہیں سی پیک کے تحت مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…