چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے دونوں ممالک کی دوستی کی منزلت میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ،رومینہ خورشید عالم
.
ایف ایم 98 دوستی چینل چائنہ میڈیا گروپ اور نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی اشتراک سے منعقدہ فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کی معاون خصوصی رومینہ خورشید عالم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصیب معاشرے کے ساتھ چین-پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے تصور نے چین اور پاکستان کی دوستی کی قدر میں ایک بار پھر مزید اضافہ کردیا ہے۔ جمعہ کے روز تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سابق وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ چین پاکستان کا اچھا دوست، اچھا پڑوسی اور اچھا شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کے حامل ہم نصیب معاشرے کیلئے چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر چین-پاکستان تعاون اور ترقی کیلئے ایک ناگزیر انتخاب ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور علاقائی امن اور ترقی میں نئی تحریک ملے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…