Home Latest News Urdu چین پاکستان کی آم کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا،نی ژانگ گوانگ۔
Latest News Urdu - April 11, 2021

چین پاکستان کی آم کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا،نی ژانگ گوانگ۔

.

ینان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ٹراپیکل اینڈ سب ٹراپییکل کراپس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے آم کے ماہر نی ژانگ گوانگ نے کہا ہے کہ آم کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس ضمن میں ٹیلنٹ ایکسچینج ، مشترکہ پراجیکٹ ریسرچ اور نمائشی زون کی تعمیر کے ذریعے سے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی متعدد اقسام کو چین کی کاشت اور کیڑوں پر قابو پانے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کرنے سے آم کی اعلٰی درجے کی پیداوار ہوگی۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ شراکت پاکستانی کسانوں کے لئے نہایت منافع بخش ہوسکتی ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کی آم کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا،نی ژانگ گوانگ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔