Home Latest News Urdu چین پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے سی پیک کے ذریعے سے مدد فراہم کررہا ہے، چینی قونصل جنرل۔
Latest News Urdu - February 26, 2021

چین پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے سی پیک کے ذریعے سے مدد فراہم کررہا ہے، چینی قونصل جنرل۔

.

چین کے قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژینگو نے پاکستان کے روزنامہ دی نیشن کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہےکہ چین سی پیک اور اس سے جڑے منصوبوں کے ذریعے سے پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے مدد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہی دونوں ممالک کے مابین سدا بہار تعلقات کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبہ سی پیک کو ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگلے مرحلے کے دائرہ کار میں تعلیم ، ماحولیات،زراعت اور خصوصی اقتصادی زونز میں تعاون کے شعبوں سے جڑےترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو متنازعہ بنانے کے تمام مذہوم عزائم ناکام ہونگے کیونکہ چین عالمی برادری کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر کا خواہاں ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لئے سی پیک کے ذریعے سے مدد فراہم کررہا ہے، چینی قونصل جنرل۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …