چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں مزیدسرمایہ کاری کا خواہاں ہے،چینی سفیر نونگ رونگ
.
صحت، حفاظت اور ماحولیات (ایچ ایس سی) کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ چینی حکومت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کرے گی۔ انہوں نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد کو سراہااور چینی حکومت کی طرف سے پاکستان میں شروع کیے گئے مختلف توانائی کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے پاور سیکٹر کی مدد کے لیے اپنی حکومت کے مزید تعاون کےعزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…