چین پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مستکحم کرنے کا خواہاں ہے۔۔۔ترجمان،چینی وزارتِ خارجہ۔
Sharza Enter Your Summary here.
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ چین کی تمام تر توجہ مختلف شعبوں میں سی پیک منصوبہ کے تحت دونوں ملکوں کی اقوام کی بہترین فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کا اطلاق یکم دسمبر 2019ء سے کیا گیا ہے جبکہ 313 مصنوعات کی ٹیرف لائینز پر رعائتوں کا باقائدہ آغاز بھی یکم جنوری 2020ء سے ہوچکا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے مزید کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے کی حیثیت کو ترقی دے کر بہتر بنانے کے ساتھ اس پر نظرثانی کے بعد مختلف چیزوں میں ردوبدل کرنے کے ساتھ کسٹم کے معاملات میں تعاون کرنے جیسے باب اس پروٹوکول کا حصہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے باہمی مشاورت سے ٹیرف لائینز کو 35 فیصد سے 75 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…