چین ڈرگ فری زون کے قیام کے لئے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار۔۔۔۔۔
چین اور پاکستان نے خطے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر باہم اتفاقِ رائے کیا ہے۔چینی سفارت خانہ کی ڈپٹی چیف آف مشن پانگ چُھنشی نے وزیر سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات کی ہے۔چینی سفارت خانہ کی ڈپٹی چیف آف مشن پانگ چھُنشی اور وفاقی وزیر سیفران شہریار آفریدی نے سی پیک کی شاہراہ کو منشیات سے پاک روٹ بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر انسداد منشیات نے چینی ڈی سی ایم کو منشیات کی تجارت کے سدباب کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے چینی مدد کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر چینی سفارت خانہ کی ڈی سی ایم نے انسداد منشیات کے تدارک میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی مرحلے زیرِ تعمیر ہیں جس سے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع پیدا ہونگے جس سے خطے پی نمو ممکن ہوجائے گی۔