چین کا سی پیک پر صدر عارف علوی کے بیان کا خیر مقدم،تعمیر و ترقی کے سلسلے کو بامِ عروج پر پہنچانے کے عزم کا اظہار۔
Enter Your Summary here.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بریفنگ کے دوران صدر عارف علوی کے سی پیک تعاون پر سے متعلق بیانیہ کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ چین صدر پاکستان کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اس کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ اپنے آغاز سے ہی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اورکووڈ-19 جیسی عالمی وباکے سبب پیدا صورتحال میں بھی اس کے امور کی تکمیل کی مقررہ مدت میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین کووڈ-19 تعاون وبائی مرض کے خلاف جنگ اور اقتصادی بحالی میں مددگار ثابت ہو رہاہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ نے افغانستان جانے کے لئے پہنچنے والے کھاد سے بھرے دوجہازوں کے امور کو خوش اسلوبی سے نمٹایا ہے۔ انہوں نے زرعی اور صنعتی تعاون کو مستحکم کرکے سی پیک کو بامِ عروج پر پہنچانے کے لئے چین کے عزم کی بھی تصدیق کی۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …