چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیےامداد کا اعلان۔
.
چین نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان میں ہونے والے نقصانات کے بعد ریلیف اور نقد امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس نے وسط جون سے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے “ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں 25,000 خیمے اور دیگر اشد ضرورت کے سامان بھی شامل ہیں اور انہیں جلد از جلد پاکستان پہنچایا جائے گا۔ جبکہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو 300,000 ڈالر کی ہنگامی نقد امداد فراہم کرے گی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…