Home Latest News Urdu چین کو پاکستان سے تانبے کی برآمد میں 16.5فیصد کا اضافہ۔
Latest News Urdu - April 13, 2023

چین کو پاکستان سے تانبے کی برآمد میں 16.5فیصد کا اضافہ۔

.

حالیہ برسوں میں تانبے اور اس سے متعلقہ اشیا ء کی پاکستان سے چین کو برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس سال کے پہلے دو مہینوں میں اس میں تقریباً 16.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس کی وجہ چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات ہیں۔ پاکستان سے چین کو تانبے اور اس سے متعلقہ اشیا ء کی برآمد ات2015 سے مسلسل بڑھ رہی ہے، 2023 کے پہلے دو مہینوں میں کل برآمدی مالیت 16.5فیصد اضافے سی176 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال یہ 151 ملین ڈالر تھی ۔پاکستانی تانبے کے برآمد کنندہ محمد احمد نے کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے ہوا ہے۔

Comments Off on چین کو پاکستان سے تانبے کی برآمد میں 16.5فیصد کا اضافہ۔

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …