Home Latest News Urdu چین کو پاکستانی برآمدات میں سال کے پہلے دو ماہ میں23 فیصد کا اضافہ۔
Latest News Urdu - April 8, 2022

چین کو پاکستانی برآمدات میں سال کے پہلے دو ماہ میں23 فیصد کا اضافہ۔

.

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی) کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال2022 کے پہلے دو مہینوں میں چین کو پاکستان کی برآمدات مجموعی طور پر 67.072 ملین ڈالر رہیں جو کہ سال بہ سال تقریباً 23 فیصد اضافہ ہے۔ کووڈ-19 کی صورتحال سے قطع نظردو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ 2022 کے پہلے دو مہینوں میں پاکستان کی برآمدات کل 67 ملین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 54 ملین ڈالر سے 22.77 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں، وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے گزشتہ ماہ اعلان کیاتھا کہ چین خنجراب بارڈر کو دوبارہ کھول رہا ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔

Comments Off on چین کو پاکستانی برآمدات میں سال کے پہلے دو ماہ میں23 فیصد کا اضافہ۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…