Home Latest News Urdu چین کووڈ-19ویکسین ٹرائل میں عالمی سطح پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم۔
Latest News Urdu - June 8, 2020

چین کووڈ-19ویکسین ٹرائل میں عالمی سطح پر تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم۔

Enter Your Summary here.

چین نے کووڈ-19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر مربوط ردعمل پر زور دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ نے کووڈ-19 ویکسین کی تیاری اور جانچ میں بین الاقوامی تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے بھی ایک بار تیار ہونے والی ویکسین کو “عالمی عوام کے لئے موثر” بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔جبکہ عالمی ادارہ صحت نے عالمی وبائی مرض کے لئے ویکسین تیار کرنے کی چینی کوششوں کو سراہا ہے۔ ایک رپورٹ میں چین نے کووڈ-19 کے بارے میں تاخیر سے قومی ردعمل کے الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے عالمی برادری کو پوری دنیا میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کے لئےبروقت آگاہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …