چین کی اپنے سفارت خانہ کی پرانی عمارت بطورِ عطیہ پاکستان کے حوالے۔۔۔۔
چین نے خیر سگالی کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ڈپلومیٹک ایونیو میں واقع اپنے سفارت خانہ کی پرانی عمارت کو بطورِ عطیہ پاکستان کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس عمارت کا دورہ کیا اور چین کی جانب سے سفارت خانہ کی پرانی عمارت کی پاکستانی وزارت خارجہ کو حوالگی کے احسن اقدام کو سراہا۔ واضح رہے کہ چین اس عمارت کی از خود تجدید کے مرحلے کے بعد مکمل طور پر پاکستان کے حوالے کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ عمارت کی تزئین و آرائش کے اخراجات بھی ادا کرے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ فارن سروسز اکیڈمی کو چین کی جانب سے فراہم کردہ عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …