Home Latest News Urdu چین کی جانب سے اپنی کمپنیوں کو طبی سازوسامان کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیحی خریدار کی حیثیت دینے کی ہدایت: چیئرمین،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی…
Latest News Urdu - March 25, 2020

چین کی جانب سے اپنی کمپنیوں کو طبی سازوسامان کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیحی خریدار کی حیثیت دینے کی ہدایت: چیئرمین،نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی…

Enter Your Summary here.

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نےایک نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک سیکٹر میں موجود 2200 وینٹی لیٹرز کے علاوہ این ڈی ایم اے نے حالیہ وبائی وبا سے نمٹنے کے لئے 10000 سے زیادہ وینٹی لیٹرز کے حصول کا ہدف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ اس وقت وینٹی لیٹرز چین کے علاوہ کہیں پر بھی دستیاب نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) چین کےنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن(این ڈی آر سی) کے ساتھ ساتھ چینی وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ ان دو طرفہ روابط اور ہم آہنگی کے باعث چین نے اپنی فیکٹریوں کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ پاکستان کو طبی سازوسامان کی فراہمی میں ترجیحی خریدار کی حیثیت دیں جبکہ اس وقت ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی ماسکس کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ حفاظتی سامان کی درآمد بدھ سے شروع ہوگی اور پہلی کھیپ 25 مارچ کو ملک پہنچے گی جس میں دس لاکھ ماسکس شامل ہوں گے جن میں سے 50000 این- 95 ماسکس ہوں گے۔ اسی طرح ایک اور کارگو جمعرات کو ملک پہنچے گا جس میں مجموعی طور پر 30000 کے قریب طبی آلات اور 50000 ٹیسٹنگ کٹس کے علاوہ لاہور کی ایک فیکٹری کے لیے ماسکس تیار کرنے کا کپڑا بھی شامل ہوگا۔ جبکہ چینی شہروہان سے 6 ٹن مواد لانے کے لئے جہاز جو تقریبا 16-17 وینٹی لیٹروں اور تحفظ کے سازوسامان پر مشتمل ہے بجھوایا جائے گا۔ اسی طرح جمعہ کے روزبیجنگ اور شینڈو کے لئے بھی جہاز بجھوائے جائیں گے۔ مگر بین الاقوامی پروازوں کی کارروائیوں کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایک یا دو دن کی بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے سینئر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بروز ہفتہ کو 12 ٹن طبی سامان سامان پر مبنی جہاز ارمچی سے پاکستان پہنچے گا جو ہماری اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان کی خصوصی درخواست کا مظہر ہے۔کچھ متذکرہ حفاظتی سامان جہاز کے ذریعے پہنچ جائے گا جبکہ کچھ زمینی راستے سے۔ اس سلسلے میں 28اپریل کو ایک دن کے لئے خنجراب بارڈر بھی کھولا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں ہم نے پاکستانی درآمد کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے آڈر بک کرائیں اور بارڈر کھلنے پر استفادہ حاصل کریں۔اس کے علاوہ ہم نے دوائیں ساز کمپنیوں،حفاظتی سامان اور دیگر چیزیں بنانے والوں سے درخواست کی ہے کہ باہر سے سامان درآمد کریں جس میں سٹیٹ بنک،ایف آئی اے اور کسٹم کی جانب سے خاص رعایت دی جائے گی۔اور ان سے حفاظتی سامان صوبائی حکومتیں،ضلعے اور نجی شعبہ خریدے گا
اس کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہم نے دو ماہ سے بھی کم عرصہ میں 6 آرڈر بک کرائے ہیں اور پر عزم ہیں کہ اپنی حکمت عملی کو عملی جامع پہنا سکیں اور کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی اس صورتحال پر قابو پا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …