چین کی جانب سے بلین ٹری ہنی انیشی ایٹو کی معاونت سے پاک چین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔
.
چائینہ بِی پراڈکس ایسوسی ایشن (سی بی پی اے) کے چیئرمین یانگ رونگ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آغاز کیے گئے بلین ٹری ہنی پروگرام کو غربت کے خاتمے اور اس شعبے میں پاک چین تعاون کو فروغ دینے کے لئےقابلِ عمل بہترین منصوبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس کثیر قدرتی اور انسانی وسائل موجود ہیں جو شہد کی پیداوار کے لئے موثرنتائج برآمد کریں گے۔چینی تجربات کی وضاحت کرتے ہوئےانہوں نے مزیدکہا کہ بیشتر علاقوں کو غربت سے نکال دیا گیا ہے اور پاکستان میں بھی انہی تجربات سے استفادہ کرکے خاطر خواہ نتائج برآمد کیےجاسکتے ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…