چین کی جانب سے بی آر آئی کی مشترکہ تعمیر و ترقی میں افغانستان کی شرکت کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی مشترکہ تعمیر و ترقی میں افغانستان کی فعال شرکت کو سراہتا ہے اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ ملک کو علاقائی روابط کے لیے پل کے کردار کے طور پر فروغ دیاجا سکے۔ چینی وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے قائم مقام نائب وزیر اعظم عبدالغنی برادر اور افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






