چین کی جانب سے سی پیک کے تحت پاکستان کی اعلیٰ معیاری ترقی کا سفر نہایت خوش آئند قرار۔
.
ایک پریس کانفرنس کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کی پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی قیادت خوش ہے کہ سی پیک نے بہتر اور خاطر خواہ نتائج حاصل کیے ہیں اور اب وہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کی تیزی سے ترقی ، مختلف نئے شعبوں خصوصاً گوادر بندرگاہ ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…