چین کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے عزم کا اظہار
.
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ترقی اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک چین پاکستان کمیونٹی کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لیے چین کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی اور جامع تعاون کے شراکت دار ہیں جن کے مضبوط اور اٹوٹ تعلقات ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…