چین کی جانب سےپاکستان کو مستقل اسٹریٹیجک مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں چین نے پاکستان کو مستقل اسٹریٹیجک تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہے کہ یہ ملاقات علاقائی صورتحال میں تبدیلی کے دوران ہوئی ہے اور انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک سرکاری بیان میں اس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی ترقی پذیر صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے سی پیک کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






