Home Latest News Urdu چین کی جانب سےکووڈ-19سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لئے تھری ڈی پرنٹڈ وارڈوں کے 15 یونٹوں کا عطیہ۔
Latest News Urdu - June 25, 2020

چین کی جانب سےکووڈ-19سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لئے تھری ڈی پرنٹڈ وارڈوں کے 15 یونٹوں کا عطیہ۔

Enter Your Summary here.

کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے بعد سے چین نے ووہان میں پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال سے لے کر میڈیکل سامان اور خدمات کی فراہمی تک ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا ہے۔ ینگ چوانگ بلڈنگ ٹیک(شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ نےپاکستان میں کووڈ- 19 کو کنٹرول کرنے اور اس پر قابو پانے میں مدد کے لئے تھری ڈی پرنٹڈ الگ وارڈوں کے 15 یونٹس عطیہ کیے ہیں۔ ایک ماہ تک پاکستان پہنچنے والے ان وارڈوں کو پاکستان کے درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ چین میں مشکل گھڑی کے دوران ان وارڈوں کو بڑی پذیرائی ملی ہے۔ جبکہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ وارڈز آفات کے دوران سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی نہایت کارآمد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔