چین کی جانب سےہر فورم پر پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں کووڈ-19 اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کے دوران پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر باجوہ نے چین کی جانب سے کووڈ-19کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔دریں اثنا انہوں نے پاکستان کو کووڈ-19سے نمٹنے اور روک تھام میں مدد کے لئے چینی طبی ماہرین کے دوروں سمیت مستحکم مدد فراہم کرنے پر چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس دوران چینی سفیر نے چین کی جانب سے ہر شعبے میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …