چین کی سپورٹس ڈپلومیسی نے اجتماعیت کو فروغ دیا ہے،مقررین
.
فرینڈز آف بی آر آئی فورم کے زیر اہتمام “بیجنگ سرمائی اولمپکس: مشترکہ مستقبل کے لیے سپورٹس ڈپلومیسی” کے عنوان سے ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مشترکہ مستقبل کے لیے چین کی اسپورٹس ڈپلومیسی کی تعریف کرتے ہوئےکہا ہے کہ چین نے سرمائی اولمپکس کے دوران کھیلوں کی سفارت کاری کے ذریعے امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ عالمی رہنماؤں اور کھیلوں کی ٹیموں نے چین کے سرمائی اولمپک کھیلوں میں امن اور دوستی کی حمایت کے لیے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم خان کا حالیہ دورہ پاک چین تعلقات کو ایک نئی جہت سے روشناس کرنے کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔