Home Latest News Urdu چین کی مجموعی طور پر سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں توانائی کے 12پراجیکٹس میں 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔۔۔
Latest News Urdu - November 26, 2019

چین کی مجموعی طور پر سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان میں توانائی کے 12پراجیکٹس میں 12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری۔۔۔

چین نے بی آر آئی سے جڑے سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں 4۔12ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2019ء تک چین نے 12 توانائی کی پیداواری پراجیکٹس پر کام کیا ہے جن میں زیادہ تر نے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا ہے جبکہ کچھ کام کے مختلف مراحل میں داخل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام پراجیکٹس سے تقریباً 7240 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور ان پراجیکٹس پر 4-12ارب ڈالر کی لاگت آئی۔ اس حوالے سے جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی گزشتہ میٹنگ میں گفت و شنید کی گئی ہے اور ان مجموعی پراجیکٹس میں سے نو کے مختلف مراحل اور کمرشل آپرشن ڈیٹس کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔ان نو پراجیکٹس پر 175۔8ارب ڈالر کی لاگت آئی اور 5320 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔جبکہ بقیہ تین پراجیکٹس مالی سال برائے برائے 23-2020 میں مکمل ہونگے اور ان کی مدد سے 1920میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف