چین کے اعلٰی سیاسی مشیر کا پاک-چین کووڈ-19 تعاون کا خیرمقدم، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
Enter Your Summary here.
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ممبر اور چائینیزپیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) نیشنل کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے سے سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین صادق سنجرانی سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نےپاک چین کووڈ-19 تعاون کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اگلے سال پاک-چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو سی پیک کی اعلٰی معیاری تعمیر ، معیشت کے استحکام ، تجارت اور اقتصادی تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے ساتھ ساتھ پیوپل ٹُو پیوپل کنیکٹویٹی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ سی پی پی سی سی پاکستان سینیٹ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائے گی۔
ساتواں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو چین کے اعلی معیاری کھلے پن کے عزم کو ظاہر کرتا ہے: پاکستانی قونصل جنرل
ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) “نیا دور اور مشترکہ مستقبل” کے …