چین کے ایک عالمی رہنما کے طور پر ظہور پذیر ہونے کا سفر۔
.
کووڈ-19 کی وبا کے دوران چین کا بے مثال قائدانہ کردار قابل تحسین ہے۔واضح رہے کہ چین نے نہ صرف ریاستی سطح بلکہ پوری دنیا میں طبی امداد اور معاونت فراہم کرکے وبائی مرض کی روک تھام اور اس پر قابو پانےکے لئے بروقت اور موثر اقدامات کیے۔یاد رہے کہ جب دوسرے ممالک وبائی مرض کے پھیلاؤکے بارے میں الزام تراشی اور بیان بازی میں مصروف عمل ہیں تو دوسری طرف چین نے اس وبا کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مزید برآں چین کی دو اہم ریاستی اجلاسوں بشمول چائینیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) اور نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی)کےانعقادسے چین کی معیشت اور معاشرتی نظام کی بحالی میں مدد ملے گی۔ نیز اس سے پوری دنیا کے سماجی اور معاشی استحکام کی تعمیر نو میں بھی مدد ملے گی۔