چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے،وزیراعظم
.
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی اور علاقائی امن و ترقی کا اہم حصہ ہے۔ ارومچی میں Xinjiang Uygur Antonomous ریجن کے پارٹی سیکرٹریMa Xingrui انہوں نے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ بیجنگ میں اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چینی قیادت کے مضبوط عزم کو سراہا۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کےلئےXinjiang کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کی پاکستان کے ساتھ جغرافیائی تاریخی اور ثقافتی تعلق کی وجہ سے خاص اہمیت ہے۔ پارٹی سیکرٹری Ma Xingruiنے Xinjiang کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور Xinjiangکے درمیان کئی شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ فریقین نے Xinjiangاور اس کے ہمسایہ پاکستانی علاقوں کے درمیان تعاون کی گنجائش سے استفادہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …