چین کے شہر بیجنگ میں پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔
Enter Your Summary here.
پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے تقریب کا آغاز قومی پرچم کو لہرانے سے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر معین الحق نے پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ سات دہائیوں سے قائم رہنے والے تعلقات کو نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…