Home Latest News Urdu چین کے صوبہ گانسو اور گلگت بلتستان حکومت نے گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کردیے
Latest News Urdu - December 10, 2023

چین کے صوبہ گانسو اور گلگت بلتستان حکومت نے گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کردیے

.

چین کے صوبہ گانسو اور گلگت بلتستان حکومت کے حکام نے چین سے گلگت بلتستان کو ہائی ماؤنٹین ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور مشینری کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ حکومت گلگت بلتستان کا ایک وفد جس میں چیئرمین ریفارمز اینڈ انیشی ایٹو گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ، وزیر زراعت، لائیو سٹاک اینڈ فشریز انجینیر محمد انور، سیکرٹری زراعت طارق حسین، صوبائی کوآرڈینیٹر ای ٹی آئی خادم حسین اور دیگر حکام شامل تھے۔ انہوں نے چین کے صوبہ گانسو کے مرکزی شہر لانژو کا دورہ کیا جہاں دونوں ممالک کے صوبوں کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کا فروغ دینے کیلئے ایک اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس تعاون کا مقصد گانسو صوبے کی مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان میں زرعی شعبے میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ چین سے ہائی ماؤنٹین ایگریکلچر ٹیکنالوجی اور مشینری کی گلگت بلتستان منتقلی سے خطے کے زرعی شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ اپنے ناہموار علاقے اور منفرد موسمی حالات کی بنیاد پر گلگت بلتستان بلند پہاڑی زراعت کے لیے بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔

Comments Off on چین کے صوبہ گانسو اور گلگت بلتستان حکومت نے گلگت بلتستان میں زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کردیے

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…