چین کے مزید دو طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے۔
.
سی اے اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے چین سےجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئے ہیں۔ان طیاروں میں امدادی اشیاء جیسے کمبل، خیمے اور کھانے کی اشیاء شامل ہیں۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین آنے والے دنوں میں سیلاب سے متعلق امدادی اشیاء سے بھرے مزید طیارے بھیجے گا۔ چین نے اب تک 4 طیارے متاثرینِ سیلاب کے لے امدادی سامان لے کر بھیجے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






