چین کےعلاقائی اثر و رسوخ اور سی پیک کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
.
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن (آئی بی اے) میں سی پیک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے سی پیک امور(ایس اے پی ایم) خالد منصور نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی تھنک ٹینکس نے سی پیک کو پاکستان کے لیے قرضوں کا جال قرار دیا ہے جس میں ملک کے عوامی قرضوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں کس طرح مدد کی ہے اور چین کے اسٹریٹجک کردار کو چیلنج کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو جائیں گی۔مزید برآں، انہوں نے امریکی سفارت خانے کو سی پیک سے بھی فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…