Home Latest News Urdu چینی تنظیموں کی جانب سےپاکستان میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے طبی سازوسامان کے عطیات کا سلسلہ جاری۔
Latest News Urdu - May 1, 2020

چینی تنظیموں کی جانب سےپاکستان میں کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے طبی سازوسامان کے عطیات کا سلسلہ جاری۔

Enter Your Summary here.

بلاشبہ چین اور پاکستان ایک سچے اور مخلص دوست ممالک ہیں اور ہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑےرہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں سٹریٹجک شراکت داروں نے باہمی تعاون کی عمدہ روایت کو ہمیشہ سے برقرار رکھا ہے۔ چائنا فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (سی ایف پی ڈی) نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کے لئے 3000,000 سرجیکل ماسک عطیہ کیے ہیں۔ نیز بیجنگ اور چینگڈو سے پی آئی اے کے دو طیارے پاکستان طبی سامان لے کر پہنچیں گے۔ اس کے علاوہ چائنا روڈ اینڈ بریج کارپوریشن (سی آر بی سی) نے بھی کووڈ -19 کے خلاف جنگ کے لئے 11 ملین روپے مالیت کا طبی سامان حکومت پاکستان کو فراہم کیا ہے۔ اس سامان میں 20 ہزارمیڈیکل ماسک ، 5ہزار N-95 ماسک ، 300 سیٹ حفاظتی پوشاک ، اور ایک ہزارجوڑے میڈیکل دستانے شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو ایک بار پھر تقویت ملی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …