Home Latest News Urdu چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا
Latest News Urdu - April 16, 2023

چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا

.

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے رکن ممالک میں روایتی ادویات اور اس سے منسلک بائیو میڈیکل سائنسز میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے مطابق چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد ادارہ جاتی اور صنعتی روابط کے ذریعے قدرتی مصنوعات، بائیو ٹیکنالوجی، مالیکیولر اور سیل بائیولوجی اور روایتی ادویات کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیے 27 اپریل کو اسلام آباد میں کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ کرے گا۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے عوامی جمہوریہ چین اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان علمی اور تحقیقی اقدامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ دستخطی تقریب کے موقع پر اس موضوع پر سائنس دانوں اور چین میں دواسازی کی صنعتوں کے نمائندوں کی اہم بات چیت بھی ہوگی

Comments Off on چینی سائنسدانوں اور صنعت کاروں کا وفد 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …