چینی سرمایہ کار پاکستان کی رینوایبل توانائی کی صنعت خصوصاً شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے مستفید ہوسکتے ہیں۔فواد چوہدری،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سہ روزہ پاک چائینہ بزنس فورم-انڈسٹریل ایکسپو 2019 کا افتتاح کیا ہے۔اس دوران ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود کے شعبے کی بہتری کے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کے لئے شمسی توانائی کے پلانٹس کے آغاز، تجدید اور چینی پیداواری اداروں کیلئے بےپناہ مواقعے موجود ہیں اور چینی تجارتی ادارے پاکستانی میں رینیوایبل توانائی کے شعبے میں میں سرمایہ کاری کرکے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔اس بین الاقوامی نمائش کے چئیرمین وانگ زی ہائیاد ریسڈ نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اور چین کی مارکیٹ کو نئے تجارتی رجحانات کو ملحوظ نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور صنعتوں کو منظم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …