چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔
چینی تاجروں کے وفد نے سی پیک منصوبہ کے تحت صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (ایف آئی ای ڈی ایم سی) کےچیئرمین سے ملاقات کی۔چینی وفد نے اس موقع پر ایم-3خصوصی اقتصادی علاقے(ایس ای زی) کو دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے اہم محرک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اسے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔اس دوران ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نےچینی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا کہ ایم-3 ایس ای ذی 357ارب روپے کی لاگت کے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری سے متعلق متعدد منصوبوں کی میزبانی کرئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 25 چینی کمپنیوں نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ ایم۔3 کے خصوصی اقتصادی علاقہ کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سرمایہ کار 10سال کے لئے ‘امپورٹ کسٹم ڈیوٹی’کی رعائتوں سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس ملاقات میں چینی تجارت کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…